کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ 11 جون سے شروع ہو گا

کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ 11 جون سے شروع ہو گا

  

چلی ( نیٹ نیوز) کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ کے 44 ویں ایڈیشن کا آغاز 11 جون سے چلی میں ہو گا۔ ریکارڈ پندرہ مرتبہ کی چیمپئن یوروگوئین ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ 4 جولائی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں بارہ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، ان ٹیموں کو تین مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں میزبان چلی، میکسیکو، ایکواڈور اور بولیویا، گروپ بی میں ارجنٹائن، یوروگوئے، پیراگوئے اور جمیکا جبکہ گروپ سی میں برازیل، کولمبیا، پیرو اور وینزویلا شامل ہیں۔ ایونٹ کے افتتاحی میچ میں چلی کی ٹیم ایکواڈور کے مدمقابل ہو گی۔ 21 جون تک لیگ میچز کھیلے جائیں گے جبکہ کوارٹر فائنلز 24، 25، 26 اور 27 جون کو کھیلے جائیں گے، سیمی فائنلز 29 اور 30 جون جبکہ فائنل 4 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -