زمبابوین ٹیم کی بہادری کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے،صادق محمد

زمبابوین ٹیم کی بہادری کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے،صادق محمد

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے دو ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلنے کے لئے پاکستان آئی ہوئی زمبابوے کی ٹیم کی بہادری اور جذبہ کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے ،اس نے پوری دنیا کو بتایا دیا ہے کہ دہشت گرد کھیلوں کو شکست نہیں دے سکتے انہوں نے کہاکہ زمبابوے ٹیم کی آمد سے کرکٹ کی جیت ہوئی ہے اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان آنے سے روکنے والے اور تنقید کرنے والے ناقدین کے منہ بند ہوئے ہیں۔صادق محمد نے کہاکہ پاکستان اور زمبابوے کے مابین دو ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کی سیریز میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے آفیشلز پاکستان نہیں بھیجے ۔ لیکن پھر بھی پاکستان میں میچوں کا انعقاد ہوا ۔امید ہے کہ آئی سی سی آئندہ میچوں میں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے اپنے ایمپائرز پاکستان بھیجے گی ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پی سی بی کے چیئرمین شہریار اور موجودہ حکومت کا ایک کارنامہ ہے ۔ٹیسٹ کا درجہ رکھنے والی ٹیم کا پاکستان آکر کھیلنا معمولی بات نہیں ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -