تیسرا ون ڈے ٹکٹیں فروخت ہونے کے باجود شائقین تلاش میں مصروف رہے

تیسرا ون ڈے ٹکٹیں فروخت ہونے کے باجود شائقین تلاش میں مصروف رہے

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے مابین قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کی تمام ٹکٹیں ٖفروخت ہونے کے باجود ملک بھر سے میچ دیکھنے کے لئے لاہور آنے والے شائقین ٹکٹوں کی تلاش میں سرگرداں نظر آئے لیکن انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ۔ نوید،پرویز،بلاول اور راحیل نے بتایا کہ وہ اتنی دور سے میچ دیکھنے کیلئے آئے ہیں اور وہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد کرنے والی زمبابوے کی ٹیم کو سیلوٹ پیش کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمیں ٹکٹیں نہیں مل رہیں ۔ واضع رہے کہ مقامی بیکری کی لاہور کی تمام برانچوں سے لاہور کے رہنے والوں کے لئے ٹکٹیں فروخت کے لئے کاؤنٹر بنائے تھے اور پی سی بی نے پورے ملک میں تماشائیوں کے لئے آن لائن ٹکٹیں خریدنے کا بھی بندوبست کیا تھا ،اور اس مقصد کے لئے www.draz.pkسے معاہدہ بھی عمل میں آیا لیکن تمام جگہوں پر تیسرے ون ڈے میچ کے ٹکٹ فروخت ہوگئے تھے جس کا باقاعدہ اعلان بھی پی سی بی نے کر دیا تھا لیکن شائقین کرکٹ نے پھر بھی امید کا دامن نہ چھوڑا اور ٹکٹوں کی تلاش جاری رکھی اور کئی شائقین کسی نہ کسی طر ح سے سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لئے پہنچ ہی گئے اس موقع پر شائقین کرکٹ میں موجود جوش و خروش دیکھنے کے قابل تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -