دورہ زمبابوے، پاکستان کے لئے مستقبل میں مفید ثابت ہوگا

دورہ زمبابوے، پاکستان کے لئے مستقبل میں مفید ثابت ہوگا
دورہ زمبابوے، پاکستان کے لئے مستقبل میں مفید ثابت ہوگا

  

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگئی ہے اور یہ سہرا زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کو جاتا ہے جس نے دورہ پاکستان سے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں زمبابوین کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان اختتام پزیر ہوگیا ہے اور اس حوالے سے جو انتظامات کئے گئے وہ بھی قابل تعریف ہیں اور اس کا کریڈٹ پاکستان کرکٹ بورڈ اورپنجاب حکومت کو جاتا ہے زمبابوین ٹیم کا دورہ پاکستان بہت اچھا ثابت ہوا اور یقیناًمہمان کھلاڑی اب یہاں سے حسین یادیں لیکر وطن واپس جائیں گے اور اس کا فائدہ ہمیں یہ ہوگا کہ اب دیگر غیر ملکی ٹیمیں بھی ضرور پاکستان کا دورہ کریں گے ایسے موقع پر جب کوئی بھی ٹیم پاکستان آنے کو تیار نہیں تھی پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنا بھرپو ر کردار ادا کیا اور زمبابوین ٹیم کو پاکستان آنے پر قائل کیا اس کا کریڈٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان کو جاتا ہے اس حوالے سے انہوں نے بہت محنت کی اور جس حکمت عملی سے انہوں نے کام کیا اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اور ان کی کوششوں کی وجہ سے پاکستان میں اب دیگر غیر ملکی کرکٹ ٹیمیں بھی ضرور کھیلنے کے لئے آئیں گی طویل عرصہ کے بعد پاکستانی سر زمین پر یہ سیریز کھیلی گئی ہے اس سیریز سے ایک طرف تو پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیو ں میں اعتماد بھی پیدا ہوا ہے اور جس طرح انہوں نے یہاں پر عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اس سے ان کو مستقبل میں ضرور فائدہ حاصل ہوگا اور اب جب ٹیم نے سری لنکا کے خلاف کھیلنا ہے تو اس کے خلاف بھی ٹیم عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی زمبابوین کرکٹ ٹیم کے ہم سب شکرگزار ہیں جنہوں نے اس مشکل وقت میں دورہ پاکستان کے لئے حامی بھری لیکن ان کو بھی اس دورہ سے بہت خوشی حاصل ہوئی ہے اور اس دورہ کا ان کو بھی مستقبل میں بہت فائدہ حاصل ہوگاان کے کھلاڑیوں کو پاکستان میں کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے جو مضبوط ٹیموں کے خلاف مقابلوں میں ان کے کام آئے گا۔

مزید :

کالم -