گلوکارظفر اقبال نیویارکر کے گیت ’’مجھے اپنا بنا کے تو نے‘‘کی ویڈیو مکمل

گلوکارظفر اقبال نیویارکر کے گیت ’’مجھے اپنا بنا کے تو نے‘‘کی ویڈیو مکمل

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار ظفر اقبال نیویارکر کے گیت’’مجھے اپنا بنا کے تونے‘‘کی ویڈیو مکمل ہوگئی ہے۔کے ایس کاظمی کا ڈائریکشن میں بنائی جانے والی اس ویڈیو کے ڈائریکٹر آف فوٹو گرافی کاشف رضوی ہیں ۔اس ویڈیو میں فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ رباب الماس نے پرفارم کیا ہے۔یہ ویڈیو جلد نجی چینلز اور سوشل میڈیا پر ریلیز کی جائے گی۔گیت ’’مجھے اپنا بنا کے تو نے‘‘کی موسیقی ناصر حسین نے ترتیب دی ہے۔یاد رہے کہ ظفر اقبال نیویارکر کی اس قبل ریلیز ہونے والی مدر ڈے سپیشل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے اب تک اس ویڈیو کو 50ہزار سے زائد شائقین موسیقی دیکھ اور پسند کرچکے ہیں

مزید :

کلچر -