پی ٹی وی کے سپیشل لانگ پلے ’’عید ٹیلرز‘‘کی ریکارڈنگ جلدشروع ہوگی

پی ٹی وی کے سپیشل لانگ پلے ’’عید ٹیلرز‘‘کی ریکارڈنگ جلدشروع ہوگی
پی ٹی وی کے سپیشل لانگ پلے ’’عید ٹیلرز‘‘کی ریکارڈنگ جلدشروع ہوگی

  

لاہور(فلم رپورٹر)پی ٹی وی لاہور کے لئے بنائے جانے والے سپیشل لانگ پلے’’عید ٹیلرز‘‘کی ریکارڈنگ جلد شروع ہوگی۔شوکت چنگیزی ان دنوں اس ڈرامے کی کاسٹ فائنل کرنے میں مصروف ہیں۔’’عید ٹیلرز‘‘میں کام کرنے والے جن فنکاروں کا انتخاب کیا جا چکا ہے ان میں اشرف خان،مریم شفیع،ماہی خان،اقراء ظفر اور شاہد نذیر شامل ہیں۔50منٹ دورانیہ کا یہ سپیشل لانگ پلے عید الفطر کی نشریات کے دوران پیش کیا جائے گا۔شوکت چنگیزی کے مطابق میرے ڈرامے کی خاص بات کرداروں کے مطابق فنکاروں کا انتخاب ہے یاسر پیرزادہ نے بہترین سکرپٹ تحریر کیا ہے مجھے یقین ہے کہ ناظرین کو یہ ڈرامہ بہت پسند آئے گا۔’’

مزید :

کلچر -