شاہ نور سٹوڈیوز قصہ پارینہ بن گیا
لاہور(فلم رپورٹر) شاہ نور سٹوڈیوز فلموں کی شوٹنگز کے حوالے سے قصہ پارینہ بن گیا۔سٹوڈیو زمیں موجود فلور بے کار اور ویران پڑے ہیں جبکہ اسٹوڈیو کے احاطہ میں پرانی گاڑیوں کا ڈھیر لگا ہے جس سے یہ سٹوڈیو کم اور کباڑ خانہ زیادہ دکھائی دینے لگا ہے۔ سٹوڈیو کے مالک سید شہنشاہ حسین رضوی کی بھی سٹوڈیو کے معاملات میں دلچسپی ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ مرحوم سید شوکت حسین رضوی کا تیار کردہ شاہ نور سٹوڈیوزایک تاریخ بن کر رہ گیا ہے۔شاہ نور سٹوڈیوز کی تباہی پر فلمی حلقوں نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔