نوید رضا 12 جون سے شوگراں میں فلم ’’بجلی‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے

نوید رضا 12 جون سے شوگراں میں فلم ’’بجلی‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) نوید رضا 12 جون کو شوگراں میں اپنی نئی فلم ’’بجلی‘‘ کی شوٹنگ کیلئے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق نوید رضا گزشتہ دنوں شوگراں میں اپنی فلم کی لوکیشن فائنل کرکے آئے تھے۔ اب وہ 12 جو ن کواپنے یونٹ کے ہمراہ شوگراں جائینگے۔ جس میں ان کے ساتھ فلم کی ہیروئن انمول ‘اداکار ساجد علی‘ عینی رانا‘ رخسار‘ عارف گوندل‘ ملک آصف ‘ فیصل بٹ‘ ہمایوں گل اور دیگر شامل ہیں۔ اس دوران وہ فلم کے چند سین عکسبند کرنے کیساتھ ساتھ انمول اور ساجد علی پر ایک گانا بھی پکچر کیا جائے گا۔ اس فلم کی کہانی رخسانہ ناز نے لکھی ہے جبکہ اس فلم کے معاونین وہدایت کار غلام حسین تونسوی ہیں نوید رضا کا کہنا ہے کہ اس فلم میں کرداار بہت اہمیت کا حامل ہے اور شائقین کو بہت پسند آئے گا۔

مزید :

کلچر -