اداکارہ میرا کی نجی تقریبات سے والد غائب

اداکارہ میرا کی نجی تقریبات سے والد غائب

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ میرا کی نجی تقریبات سے والد غائب‘ والدہ اور بھائی کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق فلم سٹار میرا نے اپنی نجی مصروفیات سے اپنے والد سرور شاہ کو دور رکھنا شروع کر دیا۔ میرا کی طرف سے منعقد کردہ تقریبات میں میرا کی والدہ اور بھائی ہی شریک ہورہے ہیں جبکہ میرا اپنے والد سرور شاہ کو کسی بھی تقریب میں شامل نہیں کر رہی ہیں۔ حال ہی میں امریکہ سے واپسی پر میرا نے اپنی سالگرہ کی مختلف جگہوں پر تقریبات منعقد کی۔ ذرائع کے مطابق میرا تمام تر شیڈول کا میرا کے والد کو بھی علم نہیں ہوتا۔ کچھ عرصہ قبل میرا نے جھگڑے کی بنا پر سرور شاہ کو گھر سے نکال دیا تھا۔ فلمی حلقوں کے مطابق میرا سرور شاہ کو جان بوجھ کر نظر انداز کر رہی ہے۔

مزید :

کلچر -