فلم کی شوٹنگ میں مصروف ،ماہ نورکاعید تک سٹیج ڈرامہ نہ کرنے کا فیصلہ

فلم کی شوٹنگ میں مصروف ،ماہ نورکاعید تک سٹیج ڈرامہ نہ کرنے کا فیصلہ
فلم کی شوٹنگ میں مصروف ،ماہ نورکاعید تک سٹیج ڈرامہ نہ کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم ،ٹی وی اور سٹیج معروف اداکارہ،ماڈل اور پرفارمر ماہ نور نے عید تک سٹیج ڈرامہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے یہ فیصلہ اپنی فلمی مصروفیات اور رمضان المبارک میں والدین کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کی وجہ سے کیا ہے۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ماہ نور نے بتایا کہ میری اس وقت تین فلمیں زیر تکمیل ہیں اس کے علاوہ ایک فلم ’’ہلہ گلہ‘‘مکمل ہوچکی ہے اور جلد عام نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔فلم’’ہلہ گلہ‘‘میں میرا آئٹم سانگ دیکھنے سے قابل ہے میں نے اس آئٹم سانگ کو جاندار بنانے کے لئے بہت محنت سے پرفارم کیا ہے ۔ماہ نور نے بتایا کہ میں ایک پروفیشنل آرٹسٹ ہوں اور ہمیشہ اپنے کام کو ایمانداری کے ساتھ انجام دیتی ہوں ۔عمرہ کے فریضہ کی ادائیگی میری خوش قسمتی ہے حجاز مقدس جانا بہت بڑی سعادت ہے اس کا کوئی متبادل نہیں ہے۔میری دلی دعا ہے کہ جو جو حج یا عمرہ پر جانا چاہتا ہے اللہ اس کو یہ موقع عطاء کرے۔

مزید :

کلچر -