ڈھول پلیئر حوریہ عصمت کی ہیرا سائیں کے دربار پر حاضری اور پرفارمنس

ڈھول پلیئر حوریہ عصمت کی ہیرا سائیں کے دربار پر حاضری اور پرفارمنس
ڈھول پلیئر حوریہ عصمت کی ہیرا سائیں کے دربار پر حاضری اور پرفارمنس

  

لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان کی پہلی خاتون ڈھول پلیئر حوریہ عصمت کی ہیرا سائیں کے دربار پر حاضری‘2گھنٹے مسلسل پرفارمنس کی۔ تفصیلات کے مطابق حوریہ عصمت کے گزشتہ روز دربار ہیرا سائیں پر اپنے استاد گونگا سائیں‘ میٹھو سائیں کی موجودگی میں دو گھنٹے تک سولو پرفارم کیا۔ جس پر ان کے استاد نے انہیں شاباش دی اور دربار پر موجود عوام نے ان کی پرفارمنس کو بے حد پسند کیا اور سراہا۔ ایک ملاقات کے دوران حوریہ عصمت نے بتایا کہ میں آج جس مقام پر ہوں اپنے والدین اور استاد کی دعاؤں اور پرستاروں کی محبت سے ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں پاکستان کے تقریبا تمام بڑے مزارات پر پرفارم کر چکی ہوں اور ان بزرگوں کی نظر کرم سے کامیاب بھی ہوئی ہوں۔ انہون نے کہا کہ بہت جلد اپنے اس فن کو دنیا بھر میں متعارف کروانے کیلئے ورلڈ ٹورز کر رہی ہوں مجھے پاکستنا کی پہلی خاتون ڈھول پلیئر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

مزید :

کلچر -