فلم انڈسٹری کا سب سے بڑا اداکار ہوں، عامر خان

فلم انڈسٹری کا سب سے بڑا اداکار ہوں، عامر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ کسی کو اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیئے کہ اس وقت وہ بالی ووڈ کے سب سے بڑے اداکار ہیں۔فلم’’پی کے‘‘ سے متعلق سوال پر عامر خان نے اپنے بڑھے ہوئے پیٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے بڑا اداکار ہونے پرکسی کو شک نہیں ہونا چاہئے جب کہ فلم ’’دنگل‘‘میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے اپناوزن 95 کلوتک بڑھایاہے۔انہوں نے کہا کہ وزن بڑھانے سے انہیں صحت کے حوالے سے کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے باعث اہل خانہ کا کہنا ہے کہ میں اپنی صحت کے ساتھ کھیل رہا ہوں

مزید :

کلچر -