امریکی دستاویزی فلم’’ نائٹ میئر‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا
نیویارک( نیٹ نیوز) ہارر فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ سسپنس اور کوفناک مناظر سے بھرپور امریکی دستاویزی فلم’’ نائٹ میئر‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔روڈنی آچر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 8لوگوں پر مشتمل ایک ایسے گروپ کے گرد گھومتی ہے جو دوران خواب عجیب سی کیفیت کا شکار ہوجاتے ہیں جو انہیں کچھ دیر کیلئے معذورکردیتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں سیگفریڈ پیٹرز،اسٹیون ویٹ اور ایج ولسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
خوف اور دہشت سے بھرپور یہ فلم 5جون کو امریکی سینماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔