ڈرامہ سیریل’’ذرا سی غلط فہمی‘‘ منفرد کردار میں نظر آؤں گی،مائرہ نظامی

ڈرامہ سیریل’’ذرا سی غلط فہمی‘‘ منفرد کردار میں نظر آؤں گی،مائرہ نظامی
ڈرامہ سیریل’’ذرا سی غلط فہمی‘‘ منفرد کردار میں نظر آؤں گی،مائرہ نظامی

  

لاہور(فلم رپورٹر)ابھرتی نوجوان اداکارہ مائرہ نظامی نے کہا ہے کہ کردار کوئی بھی چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا اس میں پرفارمنس کا ہونا ضروری ہوتا ہے۔’’پاکستان‘‘سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مائرہ نظامی نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل’’ذرا سی غلط فہمی‘‘ میں ایک منفرد کردار میں نظر آؤں گی۔دوران ریکارڈنگ ڈرامہ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سلیم شیخ اور فضاء علی نے قدم قدم پر میری رہنمائی کی جس کے لئے دل کی گہرائیوں سے ان کی شکر گذار ہوں۔ جے ایس پروڈکشنز کے بینر تلے بنائی جانے والی میگا ڈرامہ سیریل’’ذرا سی غلط فہمی‘‘ کے پروڈیوسر سلیم شیخ اور ڈائریکٹر حسنین ہیں ۔مائرہ نظامی نے بتایا کہ حسنین ایک ایسے ڈائریکٹر ہیں جن کو اپنے کام پر مکمل دسترس حاصل ہے انہوں نے اس ڈرامہ کے ایک ایک سین پر بہت محنت کی ہے یہ پراجیکٹ مکمل ہوچکا ہے اور جلد نجی چینل سے آن ائیر ہوگا۔اس کے علاوہ عقیل عباس اور ظفر اقبال نیویارکر کی ویڈیوز میں پرفارم کیا ہے ۔عقیل عباس کی ویڈیو کی کشمیر میں اور ظفر اقبال نیویارکر کی ویڈیو کی لاہور میں ریکارڈنگ ہوئی تھی۔مدر ڈے کے حوالے سے بنائی جانے والی ظفر اقبال نیویارکر کے گیت ’’ماں میر ماں‘‘کی ویڈیو کو نجی چینلز اور سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا گیا۔

مزید :

کلچر -