مینا بٹ کی میوزیکل شو میں پرفارم کرنے کے بعد لاہور واپسی

مینا بٹ کی میوزیکل شو میں پرفارم کرنے کے بعد لاہور واپسی
مینا بٹ کی میوزیکل شو میں پرفارم کرنے کے بعد لاہور واپسی

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و پرفارمر مری میں ہونے والے شو میں شرکت کرکے لاہور واپس پہنچ گئیں۔میوزیکل شو کے دوران مینا بٹ کی شاندار پرفارمنس پر ہال میں موجود نوجوان پرستار مسلسل بھنگڑا ڈالتے رہے۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے مینا بٹ نے بتایا کہ مری میں ہونے والے میوزیکل شو میں مجھے جو عزت ملی ہے اس کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے۔میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میں کچھ منفرد کرکے دکھاؤں ۔ایک سوال کے جواب میں مینا بٹ نے بتایا کہ میں اس وقت ٹی وی اور سٹیج دونوں میں پرفارم کررہی ہوں مجھے مسلسل پشتو فلموں میں کام کی پیشکش ہے لیکن ٹی وی اور سٹیج کی مصروفیات کی وجہ سے وقت نہیں نکال پارہی ۔عید کے بعد فلم میں کام کا وقت نکالوں گی۔مجھے یہ بات بخوبی معلوم ہے کہ پشتو فلمیں اس وقت پورے عروج پر ہیں اور ان کی وجہ سے ہی نگار خانوں کو تالہ نہیں لگا۔میں نے اپنے نئے سٹیج ڈرامے کے لئے خصوصی ڈانس آئٹم تیار کیا ہے مجھے یقین ہے کہ میرے پرستاروں کو یہ ڈانس آئٹم بہت پسند آئے گا۔

مجھے موجودہ مقام سینئرز کی رہنمائی کی وجہ سے ملا ہے میں نے ہمیشہ اپنے سینئرز کا احترام کیا ہے ۔

مزید :

کلچر -