غذائی اجناس کی درآمد میں23فیصداضافہ

غذائی اجناس کی درآمد میں23فیصداضافہ

  

زرعی ملک ہونے کے باوجود رواں مالی سال کے دوران اجناس اور کھانے پینے کی دوسری اشیا کی درآمد میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس کے برعکس خوراک کی برآمد میں 2 فیصد کمی ہو گئی، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے اپریل کے اختتام تک خوراک کی درآمد پر 4 ارب 20کروڑ 54 لاکھ27 ہزار ڈالر خرچ ہوئے، گزشتہ مالی سال دس ماہ کے دوران خوراک کی درآمدپر3ارب 45کروڑ39لاکھ99ہزار ڈالر خرچ ہوئے تھے ، رواں مالی سال دس ماہ کی مجموعی درآمدات میں سے 11.3 فیصد ڈالر اجناس اور کھانے پینے کی دوسری اشیا کی درآمد پر خرچ ہوئے جبکہ گزشتہ مالی سال خوراک کی درآمد پر مجموعی درآمدات کا 9.3 فیصدخرچ ہوا تھا۔

مزید :

ایڈیشن 2 -