بجٹ میں سو ارب کے نئے ٹیکس اقدامات کا فیصلہ

بجٹ میں سو ارب کے نئے ٹیکس اقدامات کا فیصلہ

  

وفاقی حکومت آئندہ بجٹ میں ایک سو ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکس اقدامات کرے گی جو اِن فائلرز کے پہلے ود ہولڈنگ ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ ، نئے شعبوں خصوصاً سروسز سیکٹر کے مزید حصوں کو نیٹ میں لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے جبکہ ایک سو ارب روپے سے زائد کے ٹیکس استثنیٰ بھی ختم کردی جائینگی ۔ بجٹ میں ریونیو کا ہدف 3100 ارب کے لگ بھگ مقرر کیا جائے گا۔ افراط زر کی شرح چھ فیصد جبکہ گروتھ ریٹ 5.5فیصد مقرر کرنے سے ایف بی آر کو 11.5فیصد اضافہ ریونیو ملے گا حکومت کو مزید دو سے دو سو پچیس بلین روپے کی ضرورت ہوگی تاکہ اکتیس سو ملین روپے کا ہدف حاصل کئے جاسکیں۔

مزید :

ایڈیشن 2 -