فلسطینی تجارتی خسارہ 322 ملین ڈالر ہوگیا

فلسطینی تجارتی خسارہ 322 ملین ڈالر ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض صہیونی ریاست کی جانب سے ظالمانہ پالیسیوں اور معاشی اجارہ داری کے نتیجے میں فلسطین کا تجارتی خسارے کا حجم 322.1 ملین ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق فلسطین کے تجارتی اور معاشی اتارو چڑھاؤ پرنظر رکھنے والے ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین میں تجارتی خسارے کا حساب درآمدات اور برآمدات کو سامنے رکھتے ہوئے لگایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت اقتصادیات، مالیات اور ایوان صنعت وتجارت کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات کو بھی پیش نظررکھا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال مارچ تک برآمدات کا حجم 78.2 ملین امریکی ڈالر رہا جو کہ پچھلے ماہ کی نسبت 15 فیصد اور پچھلے سال کی نسبت 6.7 فیصد اضافہ ہے

مزید :

ایڈیشن 2 -