چھ بڑے بینکوں پر چھ ارب ڈالر کا جرمانہ

چھ بڑے بینکوں پر چھ ارب ڈالر کا جرمانہ

  

دنیا کے چھ بڑے بینکوں پر زرمبادلہ میں مصنوعی اتار چڑھاؤ کے الزامات کے تحت تقریبا چھ ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔ان بینکوں میں جے پی مورگن، سٹی گروپ، بارکلیز، رائل بینک آف اسکاٹ لینڈ، بینک آف امریکا اور یو بی ایس شامل ہیں۔جے پی مورگن، سٹی گروپ، بارکلیز، رائل بینک آف سکاٹ لینڈ نے امریکی محکمہ انصاف اور فیڈرل ریرزو کی جانب سے عائد کردہ الزامات قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جبکہ یو بی ایس پر شرح سود میں گڑبڑ کرنے کا الزام ہے ، جو اس نے قبول کیا ہے۔سب سے زیادہ 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا جرمانہ بارکلیز بینک پر عائد کیا گیا ہے کیونکہ اس نے برطانیہ، امریکا اور سوئٹزرلینڈ کے حکام سے تفتیش میں تعاون نہیں کیا تھا۔

مزید :

ایڈیشن 2 -