یونان کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ پیداہوگیا

یونان کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ پیداہوگیا

  

یونان کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ایتھنز عالمی مالیاتی ادارے’ آئی ایم ایف‘ کی آئندہ قسط ادا نہیں کر سکے گا، یونان کو یہ قسط اگلے ماہ ادا کرنی ہے۔یونان کے وزیر داخلہ نکوس فوتسس نے میگا ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے کو جون میں 1.6 ارب یورو ادا کیے جانا ہیں لیکن فی الحال یہ رقم ادا نہیں کی جا سکتی کیونکہ اس حقیقت سے تمام حلقے واقف ہے کہ یونان کے پاس وسائل نہیں ہیں۔یونان نے قرض دینے والے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی جانب سے دیے جانے والے اْن تمام انتباہات کو بھی رد کر دیا ہے، جو اس سلسلے میں ہونے والے مذاکرات کے دوران کیے گئے تھے۔یونانی وزیرداخلہ فوتسس نے مزید کہا کہ ایتھنزکے آئی ایم ایف اورقرضہ فراہم کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے۔

مزید :

ایڈیشن 2 -