ویب سائٹ ’پے پال‘ اڑھائی کروڑ ڈالراداکریگا

ویب سائٹ ’پے پال‘ اڑھائی کروڑ ڈالراداکریگا

  

آن لائن خریداری پر قیمت کی ادائیگی کے لیے استعمال کی جانے والی ویب سائٹ ’پے پال‘ امریکہ میں صارفین سے دھوکہ دہی کے الزامات کے بعد جرمانے اور زرِ تلافی کی مد میں ڈھائی کروڑ ڈالر ادا کرنے پر تیار ہوگئی ۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے ایک نگران ادارے نے اس بات پر ’پے پال‘ کی مذمت کی ہے کہ ویب سائٹ نے اپنے صارفین کو بتائے بغیر انھیں کریڈٹ کارڈ جیسی ایک سکیم میں شامل کر دیا۔ادارے نے کہا کہ ’پے پال‘ نے دیگر غیر قانونی کاموں کے علاوہ بِلوں پر پیدا ہونے والے تنازعات کو بھی بھونڈے طریقے سے نمٹایا ہے۔امریکہ میں صارفین کے مالیاتی تحفظ کے بیورو کے ڈائریکٹر رچرڈ کورڈرے کے خیال میں ’دسیوں ہزار صارفین نے جو پے پال پر اکاؤنٹ بنانا یا آن لائن خریداری کرنا چاہتے تھے آگاہ ہوئے بغیر ہی کریڈٹ سکیم کے لیے ہی سائن اپ کر لیا۔

مزید :

ایڈیشن 2 -