روس: روزانہ 200ملین ڈالر خریدنے کا فیصلہ

روس: روزانہ 200ملین ڈالر خریدنے کا فیصلہ

  

روس کے مرکزی بینک نے ملکی ریزرو بڑھانے کیلئے 100ملین سے 200ملین ڈالر کی یومیہ خریداری کے منصوبے کا اعلان کیا ہے ۔ یوکرین بحران کے باعث پابندیاں عائد ہونے اور عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں گرنے کی وجہ سے روبل کی قدر گری اور بینک کو اپنے ذخیرے سے 90 بلین ڈالر خرچ کرنے پڑے۔ روبل نے 2014ء میں اپنی نصف تک قدر کھو دی تھی تاہم اس سال ڈالر کے مقابلے میں اس کی قدر میں 21فیصد تک استحکام آچکا ہے، اس وقت ایک امریکی ڈالر 50.11روبلز کا ہے ۔ اعلان کے مطابق بینک آئندہ تین سال تک روزانہ 100سے200ملین ڈالر کی خریداری کرے گا۔

مزید :

ایڈیشن 2 -