حکومت اسٹیمپ ڈیوٹی سی وی ٹی کم کرے گی

حکومت اسٹیمپ ڈیوٹی سی وی ٹی کم کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رئیل اسٹیٹ ایجنٹس نے کہا ہےFBR دھونس کے ذریعے ٹیکس لینا چاہتی ہے، درست عمل نہیں ہے۔ دوستانہ ماحول بنایا جائے، تمام ٹیکس یکجا کر کے فیکس ٹیکس لگا دیا جائے۔ ٹیکس نیٹ کو آسان اور شفاف بنایا جائے۔ رئیل اسٹیٹ سیکٹرز سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شعبہ ہے۔ وفاقی بجٹ میں حکومت اس تاثر کو زائل کر سکتی ہے کہ میاں برادران کے دور میں پراپرٹی کا کاروبار بہتر نہیں ہوتا۔ رہنماؤں نے کہا ہے پانچ سے دس طرح کے ٹیکس وصول کئے جا رہے ہیں۔ ون ونڈ اگر کر دیا جائے، سی وی ٹی اور اسٹمپ ڈیوٹی کم کر دی جائے تو ریونیو بڑھنے کی گارنٹی دیتے ہیں۔ وفاقی بجٹ میں حکومت کو مشکل فیصلے کرنا ہوں گے، ملکی معیشت کے لئے بہتر ثابت ہوں گے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -