ملکی سلامتی کیلئے قوم کو سول وعسکری اداروں کا بھرپور ساتھ دیناپڑے گا،ساجد میر

ملکی سلامتی کیلئے قوم کو سول وعسکری اداروں کا بھرپور ساتھ دیناپڑے گا،ساجد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( جنرل رپورٹر ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کیلئے قوم کو سول وعسکری اداروں کا بھرپور ساتھ دیناپڑے گا، پاک چائنہ اکنامک کوریڈور منصوبہ کے مخالفین ہی درحقیقت سانحہ مستونگ کے ذمہ دار ہیں تاہم بلوچستان میں بدامنی روکنے کیلئے انٹیلی جنس نیٹ ورک کو فعال بنایا جائے۔بلوچستان کے دورے سے واپسی پر مرکزی دفتر میں علماء کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایف سی امن وامان بحال کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور اگر بھارتی مداخلت ہو رہی ہے تو اسے روکنا کس کی ذمہ داری ہے ؟ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمن نہیں چاہتے کہ یہاں ترقی‘ خوشحالی اور استحکام آئے لہٰذا ملک کو کمزور اور منتشر کرنے کی سازشوں میں مصروف قوتوں کا مل کر مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔پروفیسر ساجد میر نے ڈیرہ بگٹی میں بلوچ راہنما طلال بگٹی کی وفات پر انکے بیٹے شاہ زین بگٹی سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

مزید :

علاقائی -