ملک میں دہشتگردی کوتمام قوتیں ملکر ہی ختم کرسکتی ہیں،علامہ راغب نعیمی

ملک میں دہشتگردی کوتمام قوتیں ملکر ہی ختم کرسکتی ہیں،علامہ راغب نعیمی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)تشدد سے پاک زندگی پوری انسانیت کابنیادی حق ہے۔آئمہ و خطباء قوم کو اسلام کے ’’ پیغام امن ‘‘ سے آشنا کریں۔لوگوں کو اسلام کے قریب لانے کے لئے اور دین حنیف کے درس امن کے فروغ کیلئے ائمہ و خطباء کو پیغمبرانہ اوصاف’’تبلیغ ‘‘پرعمل پیرا ہوناہوگا۔ آج کادورمناظرہ اور مجادلہ کا نہیں ہے بلکہ مکالمہ اور دلیل سے دوسروں کو اپنی بات سمجھانے کاہے۔ان خیالات کااظہارمعروف مذہبی اسکالر جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ راغب حسین نعیمی نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں جامعہ نعیمیہ اورپی ایم آر کے باہمی اشتراک سے منعقدہ تربیتی ورکشاپ برائے فروغ امن کی اختتامی تقریب بعنوان ’’امن کانفرنس ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے ڈاکٹراجمل خان نیازی،نجم ولی خان،سجاد میر،حافظ ارشداقبال نعیمی،مفتی عمران حنفی،صاحبزادہ امانت رسول ،پروفیسر محمدسلیم ،سید بلال قطب ،پروفیسر لیاقت علی صدیقی ،مفتی محمد حسین قادری اورآنسہ سمیر ا جبارنے بھی خطاب کیا۔مسلم لیگ (ن)کی رکن پنجاب اسمبلی نبیرہ عندلیب نعیمی،ممتاز عالم دین مفتی انتخاب احمد نوری،مفتی قیصر شہزاد نعیمی،مولانافاروق امیر نعیمی سمیت علماء ومشائخ ،معلمات، مبلغات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔علامہ راغب حسین نعیمی نے پاکستان کے حالات پر گہر ائی کیساتھ تجزیہ کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ملک میں دہشتگردی اورشدت پسندی کوتمام قوتیں مل کر ہی ختم کرسکتی ہیں۔وطن عزیز میں فروغ امن کے لئے علماء و خطباء اورمبلغات کو انتہائی تندہی سے کام کرناہوگا۔ڈاکٹر اجمل خان نیازی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اسلام امن اورسلامتی کادین ہے۔موجودہ دورمیں لوگوں کے دلوں میں عشق رسول کی شمع روشن کرنے کی ضرورت ہے۔نبی کریم ؐ سے محبت کے بغیر دنیا و آخرت میں کامیابی ممکن نہیں ہے۔معروف صحافی نجم ولی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امن ہماراحق ہے لیکن ہمیں ایسے عناصر کوتلاش کرناہوگا جوہمارا حق امن چھینے ہوئے ہیں۔تنقیدی کلچر کوفروغ دینے کے بجائے ہمیں مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرناہوگا۔تعلیم اورامن مردو زن کا یکساں حق ہے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سجاد میر نے کہاکہ جہاد کے نام پر دہشتگردی قامل مذمت ہے ۔ہمیں علامہ فضل حق خیرآبادی کے کردار کوسامنے رکھ کراصلاح معاشرہ کیلئے اپنی ذمہ داری ادا کرناہوگی۔پروفیسر لیاقت علی صدیقی نے شرکاء سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ مفتی محمد حسین نعیمیؒ ؒ ؒ ؒ ؒ ؒ اپنی ساری زندگی اشاعت دین اور اتحاد امت کیلئے کوشاں رہے ا ورڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی شہید رحمۃ اللہ علیہ نے بھی ساری زندگی بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ ،اسلام کی سربلندی اور پاکستا ن کے استحکام کیلئے مصروف عمل رہے ۔اسلاف کے زندگیوں کو رہنمائی لیتے ہوئے ہمیں اپنی پہچان امن بنانا ہوگی۔مفتی محمد عمران حنفی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحقیق کے بغیرتکفیری فتووں نے اسلام کے پرامن چہرے کو مسخ کردیاہے۔کانفرنس میں منظورکی گئی قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ تعلیمی اداروں کی سکیورٹی انتظامات کوسخت کیاجائے۔ایسے مدارس جو کسی بھی طرح تخریب کاری میں ملوث ہیں ان کے خلاف فی الفور کریک ڈاؤن کیاجائے۔

مزید :

علاقائی -