خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف نے دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ،فضل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف نے دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ،فضل ...

  

 اسلام آباد (آئی این پی) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف نے دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے‘ تحریک انصاف غیر جانبدار غیر جانبدار پولیس کا نعرہ لگاتی تھی ‘ بلدیاتی انتخابات کے دوران اسی پولیس کی جانبداری سب نے دیکھ لی‘ خیبرپختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں مداخلت کی‘ خواتین کو ووٹ نہیں ڈالنے دیا گیا‘ دھاندلی زدہ بلدیاتی انتخابات قبول نہیں کرینگے۔ اتوار کو خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات پر ردعمل دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دوسروں کے بکسے کھلنے والوں کی باتیں کرنے والوں کا پورا الیکشن ہی کھل گیا سب نے دیکھا کہ پولنگ سٹیشنز میں کیسے بدمعاشیاں ہوتی رہیں تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس کے ساتھ مل کر مختلف پولنگ اسٹیشنز پر دھاوے بولے اور وہاں سے بیلٹ بکس اٹھا کر ساتھ لے گئے۔ بلدیاتی انتخابات کے دران بدنظمی کا یہ عالم تھا کہ بعض پولنگ اسٹیشنز پر عملہ موجود نہیں تھا تو بعض پولنگ سٹیشنز پر بیلٹ پیپرز پر امیدواروں کے نشانات ہی نہیں تھے۔ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر پولیس نے جو جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے وہ تحریک انصاف کا پول کھولنے کے لئے کافی ہے۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں اس طرح سے پرتشدد واقعات رونما ہوئے جس کی ذمہ دار تحریک انصاف ہے صوبائی حکومت اور پولیس کی ملی بھگت سے 14 افراد شہید ہوئے ہیں پولیس نے مختلف پولنگ سٹیشنوں پر ہماری بیٹیوں سے بھی بدتمیزی کی اس طرح کے انتخابات کے نتائج کس طرح تسلیم کرسکتے ہیں

مزید :

علاقائی -