اتحاد وحدت کی سنجیدہ کوششوں کا بھر پور ساتھ دیں گے،ساجد علی نقوی

اتحاد وحدت کی سنجیدہ کوششوں کا بھر پور ساتھ دیں گے،ساجد علی نقوی

  

لاہور(جنرل رپورٹر) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت عظیم الشان شہدائے گلگت کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مرکزی خطیب ا مام جمعہ سید راحت حسین الحسینی ،علامہ شبیر حسن میثمی سمیت دیگر علماء کرام اورہزاروں افرادنے شرکت کی ۔شہدائے گلگت کانفرنس سے قبل مرکزی امام جمعہ گلگت کے خطیب آغا سید راحت حسین الحسین کی دعوت پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اقتداء میں مرکزی جامعہ مسجد گلگت میں نماز ظہرین ادا کی گئی جس میں ہزاروں نمازیوں نے شرکت کی ۔ شہدائے گلگت کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے قا ئد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ شروع دن سے ہی پاکستان کو اس کے آئین و قانون کے مطابق نہیں چلایا گیاجس کے باعث پاکستان افراتفری اور دیگر مسائل کا شکار ہے جس کے باعث مئی 1988ء میں سانحہ گلگت پیش آیا ۔ہم نے اس سازش کو بھانپتے ہو ئے پاکستان میں اس کا بھر پو ر مقابلہ کیا ۔ایک سازش کے تحت فرقہ واریت کو اس ملک میں پھیلایا گیا اور ملت تشیع کو اُمت کے دائرے سے نکالنے کے لئے ایک بہت بڑی سازش کئی گئی ہم نے اس سازش کو اپنی حکمت عملی سے ناکام بنایا اور وہ حکمت عملی اختیار کی ہمیں اُمت سے نکالنے والے آج گندگی کے ڈھیر پر ہیں اور ہم اُمت واحدہ میں ہیں ۔فرقہ ورایت کے خاتمہ میں ہمارا کردار واضح ہے ۔موجودہ حکومت کے پاس اختیار نہیں کہ وہ عملاً پاکستان میں قانون پر عمل کر اسکیں ۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ ،علامہ جعفر سبحانی ،علامہ اسد علی ،سید اظہار بخاری ،جے ایس او کے مرکزی صدر وفا عباس و دیگر مقامی علماء کرام ،عہدیداران و کارکنان کے ہمراہ شہداء گلگت کانفرنس آمد سے قبل گلگت حلقہ نمبر تین بھگروٹ میں اسلامی تحریک پاکستان کے نامزد اُمیدوار کیپٹن شفیع کے انتخابی جلسے میں شرکت کی اور انتخابی جلسہ سے بھی خطاب کیا۔

مزید :

علاقائی -