آئندہ چوبیس گھنٹے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 اور کم سے کم 26 سینٹی گریڈ رہے گا

آئندہ چوبیس گھنٹے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 اور کم سے کم 26 سینٹی گریڈ ...

  

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا اور گرد آلود ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ گرم رات کی صبح دن کا آغاز شہر کے مختلف حصوں میں ہلکی پھلکی بارش سے ہوا ۔ لاہور میں ہفتہ اور اتوار کی گرم رات کے بعد صبح کے اوقات میں شہر کے مختلف حصوں میں ہلکی بارش ہوئی جس سے چند لمحوں کے لئے موسم خوشگوار ہوگیا تاہم پھر دھوپ نکل آئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں چند مقامات پر گرد آلود ہوا وں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیارہ درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ جب کہ کم سے کم 26 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 15 فیصد رہا۔

مزید :

علاقائی -