کو ئی دباؤ نہیں تحریک انصاف غلط بیانی سے کام نہ لے،ترجمان نادرا

کو ئی دباؤ نہیں تحریک انصاف غلط بیانی سے کام نہ لے،ترجمان نادرا

  

اسلام آباد (آن لائن) نادرا پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے تحریک انصاف غلط بیانی سے کام نہ لے ۔ چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین چھٹیوں پر ہیں اور جوڈیشل کمیشن کے سامنے قائم مقام چیئرمین نادرا پیش ہوں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز ترجمان نادرا خالقعلی چاچڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نادرا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہی ہے اور نادرا سے متعلق غلط بیانی سے کام لے رہی ہے ترجمان نادرا کے مطابق چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین کی چھٹیاں پہلے سے شیڈول کے مطابق طے تھی اور اس حوالے سے تحریک انصاف کے چیئرمین کے بیانات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ نادرا پر حکومتی دباؤ ہے اور حکومت دباؤ کے باعث چیئرمین نادرا کو بیرون ملک بھیج دیا گیا ہے ۔ ترجمان نادرا خالق علی چاچڑ نے مزید کہا کہ نادرا پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے اور جوڈیشل کمیشن نے قائم مقام چیئرمین نادرا کو پیش ہونے کا کہا تھا جس پر وہ طلب کرنے پر پیش ہوں گے اور نادرا کی جانب سے نمائندگی کریں گے ۔

مزید :

علاقائی -