معاشی اصلاحات وقت کی ضرورت ،تاجر برادری حکو مت کیساتھ ہے ،بابر محمود

معاشی اصلاحات وقت کی ضرورت ،تاجر برادری حکو مت کیساتھ ہے ،بابر محمود
معاشی اصلاحات وقت کی ضرورت ،تاجر برادری حکو مت کیساتھ ہے ،بابر محمود

  

لاہور ( اسد اقبال )مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور انجمن تاجران خدمت گروپ ہال روڈ و لنک میکلو ڈ روڈ کے چیئر مین با بر محمو د نے کہا ہے کہ حکو مت آئندہ مالی سال کا بجٹ برائے 2015-16متوازن اور عوام دو ست پیش کر کے عوام اور انڈسٹری کو ریلیف سے ہمکنا ر کر ے تاجر برادری حکو مت کے ساتھ شا نہ بشانہ ہے تاہم معاشی اصلاحات وقت کی ضرورت ہے جس میں توانائی و گیس بحران پر قابو پا نے سمیت ٹیکسو ں میں ریلیف دے کر مہنگائی کا قلع قمع کیا جا سکتا ہے ۔ انھو ں نے وزیر خزانہ اسحا ق ڈار سے مطا لبہ کیا ہے کہ ٹیکسو ں کی شرح میں کمی کر تے ہو ئے ٹیکس نادہند گا ن کو ٹیکس نیٹ میں لا کر حکو متی خزانہ میں اضا فہ کیا جا سکتا ہے ۔ ان خیا لا ت کا اظہار انھو ں نے گزشتہ روز پاکستان کو بجٹ تجاویز میں اظہار خیال کر تے ہوئے کیا۔ با بر محمو د کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر تاجر برادری کو حکو مت وقت سے بہت سی تو قعا ت وابستہ ہیں ۔کیو نکہ تاجر رہنماؤ ں نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ کو بھجو ا دی ہیں ۔ انھو ں نے کہا کہ حکو مت آئندہ مالی سال کے بجٹ بنکوں کے انٹر سٹ ریٹ میں واضع کمی کرے تاکہ کاروباری سر گر میاں پروان چڑ ھ سکیں ۔ جبکہ الیکٹرونکس مصنو عات پر عائد کر دہ ڈیو ٹی کی شرح کو کم کیا جائے تاکہ ملکی تاجر پاکستان کے لیے کثیر زر مبادلہ کما سکیں ۔

مزید :

علاقائی -