فرسودہ نظام حکومت کی وجہ سے ہر شعبہ مشکلات کا شکار ہے،پرویز الٰہی

فرسودہ نظام حکومت کی وجہ سے ہر شعبہ مشکلات کا شکار ہے،پرویز الٰہی

  

 اوکاڑہ (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی اور فرسودہ نظام حکومت کی وجہ سے ہر شعبہٗ زندگی مشکلات کا شکار ہے ،صوبہ کی معاشی ترقی کا انحصار زراعت پر ہے مگر اس حکومت کے پاس زراعت اور کسان کی خوشحالی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ہسپتالوں میں غریب مریض ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے مر رہے ہیں ،اب تو تمام ہسپتالوں میں ٹیسٹوں اور ایکسرے فیس بھی پرائیویٹ فیسوں کے برابر وصول کی جا رہی ہے،صوبہ میں گورنمنٹ سکولوں کو بند کیا جا رہا ہے ۔اس حکومت نے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ کا درجہ دے رکھا ہے جب کہ ہمارے دور میں ہماری تمام تر ترجیحات کا محور غریب اور عام آدمی کی ترقی ،خوشحالی اور روزگار تھا ۔ہمارے دور کے سارے عوامی فلاحی منصوبے بند کر کے اس حکومت نے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے ،جو لوگ اس دور میں ق لیگ کے جھنڈے تلے جمع ہیں وہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے مسلم لیگ ق ضلع اوکاڑہ کے صدر ملک سرفراز بھٹی ،ملک حق نواز سنگلہ اور شاہد بیگ کی قیادت میں ملنے والے اوکاڑہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قیمتی اثاثہ

مزید :

صفحہ آخر -