مسلم لیگ (ن)کی حکو مت نے غر یبوں کا جینا محال کر دیا ،محمو دالر شید

مسلم لیگ (ن)کی حکو مت نے غر یبوں کا جینا محال کر دیا ،محمو دالر شید

  

لاہور(خبر نگار خصوصی ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شیدنے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی حکو مت نے غر یبوں کا جینا محال کر دیا ہے ‘حکمرانوں کا پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کسی ’’جگا ٹیکس ‘‘سے کم نہیں ‘تحر یک انصاف پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں بھی بھر پور احتجاج کر یگی ۔وہ گزشتہ روز اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شیدنے کہا ہے کہ غر بت کے ہاتھوں تنگ آکر پہلے ہی غر یب خودکشیاں کر نے پر مجبور ہیں حکو مت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر قیمتوں میں اضافے کو واپس لے اور ہم اسکے خلاف پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بھی شدید احتجاج کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکو مت غر یبوں کیلئے عذاب لیگ کی حکو مت کی شکل اختیار کر چکی ہے ۔ محمو دالر شید

مزید :

صفحہ آخر -