حکومت عوامی توقعات پر پورا اُترنے میں ناکام ہو چکی،عبدالعلیم خان

حکومت عوامی توقعات پر پورا اُترنے میں ناکام ہو چکی،عبدالعلیم خان

  

 لاہور (جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور سابق صدر لاہور عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی توقعات پر پورا اُترنے اور بالخصوص تاجر برادری کو تحفظ دینے میں بُری طرح ناکام رہی ہے اور موجودہ حالات میں آنے والا بجٹ عام آدمی کیلئے مکمل طور پر مایوس کُن ہو گا اور مزید ظلم ڈھائے گا ۔علامہ اقبال ٹاؤن ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ عام انتخابات میں سہانے خواب دکھانے اور چند مہینوں میں مشکلات پر قابو پانے کا دعویٰ کرنے والے اب لوڈشیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کرنے کیلئے مزید تین سال مانگ رہے ہیں توانائی بحران کا اصل متاثر تاجر طبقہ ہے جسے ٹیکسوں کی بھر مار کے ساتھ بجلی بھی فراہم نہیں کی جاتی ۔اس موقع پر علامہ اقبال ٹاؤن ٹریڈرز پی ٹی آئی ونگ کے صدر ندیم چوہدری نے خطبہ استقبالیہ میں اپنے تمام ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی اور عبدالعلیم خان کی بھر پور سپورٹ کا اعلان کیا ۔ عبدالعلیم خان

مزید :

صفحہ آخر -