ملکی مسائل حل کرنے کیلئے باہمی اتحاد کے ساتھ کام کرنا ہوگا،گورنر پنجاب

ملکی مسائل حل کرنے کیلئے باہمی اتحاد کے ساتھ کام کرنا ہوگا،گورنر پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (جنرل رپورٹر)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ملکی مسائل حل کرنے کیلئے باہمی اتحاد کے ساتھ کام کرنا ہوگا،مسلم لیگ(ن) کی حکومت انشاء اللہ بہت جلد ملک کو درپیش بحرانوں سے نجات دلائے گی۔ گورنر ہاؤس لاہور میں اٹلی اور ناروے سے مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کے وفود نے چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ (یورپ) قمر ریاض خان کی قیادت میں ملاقات کی اور گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، وفدمیں، قمر عباس ٹوانہ، مظہر اقبال مہر اور شہزاد شاہد شامل تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکن پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں جنہوں نے اپنی جماعت کی خاطر ناقابل فراموش خدمات سر انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکر دُنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں ان کے مسائل کو دور کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معاشی ترقی میں کردار کو مؤثر بنانے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -