پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں بھی مخالفین کو سر پرائز دینگے،چودھری سرور

پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں بھی مخالفین کو سر پرائز دینگے،چودھری سرور

  

لاہور(جنرل رپورٹر) تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزرچودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں بھی مخالفین کو سر پرائز دیں گی ‘عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف ملک سے کر پشن ‘مہنگائی اور بے روز گاری کے خاتمے کی جنگ لڑ رہی ہے ‘تحر یک انصاف کے کارکنوں کے حوصلے چٹان سے زیادہ مضبوط ہیں کوئی طاقت تحر یک انصاف کے کارکنوں کے جوش کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ وہ اپنی رہا ئش گاہ پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید ‘ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خان اور دیگر اراکین اسمبلی سے ملاقا ت اور تحر یک انصاف کے بانی رکن احسن رشید کی یادمیں منعقد ہ تقر یب سے خطاب کے بعدمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، چودھری محمدسرور اور میاں محمو دالر شید سمیت دیگر اراکین اسمبلی سے ہونیوالی ملاقات میں پارٹی سمیت دیگر امور پر مشاورت اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی جبکہ تقر یب سے خطاب و اراکین اسمبلی سے ملاقات میں جس طرح ہم نے خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہم پنجاب میں جنرل بلدیاتی انتخابات میں عوامی طاقت سے بھر پور کا میابی حاصل کر کے مخالفین کو سر پرائز دیں گے۔ چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -