ممتاز عالم دین اور بزرگ صحافی مولانا مجاہد الحسینی کی اہلیہ کوسپرد خاک کر دیا گیا

ممتاز عالم دین اور بزرگ صحافی مولانا مجاہد الحسینی کی اہلیہ کوسپرد خاک کر ...

  

 فیصل آباد(بیورورپورٹ)ممتاز عالم دین اور بزرگ صحافی مولانا مجاہد الحسینی کی اہلیہ کو پیپلزکالونی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیاقبل ازیں مرحومہ کی نماز جنازہ نیشنل پارک (پینگاں والی گراؤنڈ)پیپلزکالونی میں ادا کی گئی نماز جنازہ خود مولانا مجاہد الحسینی نے پڑھائی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی معروف تجزیہ نگار اور چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان مجیب الرحمن شامی‘ مہتمم جامعہ اسلامیہ امدادیہ مفتی محمد طیب‘ مولانا محمد زاہد ضلعی امیر جماعت اسلامی سردار ظفر حسین خاں‘ نائب امیر حاجی زمان خاں نیازی‘ پروفیسر ڈاکٹر ریاض مجید‘پروفیسر انور محمود خالد‘ڈاکٹر قاری محمد طاہر‘پرنسپل ایم سی ہائیر سکینڈری سکول راؤ محمداقبال‘ پرنسپل اسلامی مدرسہ ہائی سکول ڈاکٹر سرفراز ‘پرنسپل سٹی مسلم ہائر سکینڈری سکول منظوراحمد ریکھی‘ میاں علی احمد‘ تاجر رہنما سیاسی سماجی شخصیات ،سینئر صحافیوں، مساجد کے خطیبوں اور مدارس کے مہتمم حضرات کے ساتھ ساتھ اہل علاقہ اور مولانا مجاہد الحسینی کے عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج صبح سات بجے جامع مسجد ٹیکنیکل ہائی سکول ڈی گراؤنڈ میں ہو گی جبکہ اجتماعی دعا 8بجے کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -