نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے دسویں کی طالبہ شدید زخمی

نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے دسویں کی طالبہ شدید زخمی

  

 لاہور(کرائم سیل )کوٹ لکھپت کے علاقے میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی گردن میں لگنے کے نتیجے میں دسویں جماعت کی طالبہ شدید زخمی ، طبی امداد کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت کے علاقے میں دسویں جماعت کی طالبہ ارسہ اپنے گھر میں چھت پر موجود تھی کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی گردن پر لگنے کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گئی ، اسے فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

مزید :

علاقائی -