آخری ون ڈے میچ پر قذافی سٹیڈیم کے اردگرد کرفیوکاسماں

آخری ون ڈے میچ پر قذافی سٹیڈیم کے اردگرد کرفیوکاسماں

  

 لاہور(کرائم سیل) آخری ون ڈے میچ پر قذافی سٹیڈیم کے اردگرد کرفیوکاسماں، گزشتہ روز پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے روٹ کو میچ سے آدھا گھنٹہ قبل سیل کر دیا گیا ،پولیس افسران سمیت پولیس فورس کی بڑی تعداد کو سادہ کپڑوں میں قذافی سٹیڈیم کے باہر تعینات کیا گیا تھا ۔کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے فیروز پور روڈ کو مکمل طور پر بند رکھا گیاجبکہ لبرٹی سے ملحقہ راستوں پر کسی بھی کمرشل گاڑی ، کار ، ٹیکسی او ررکشے کو داخل نہیں ہونے دیاگیا۔ ہوٹل سے سٹیڈیم تک مہمان ٹیم کو لانے کے لئے متعلقہ روڈ پر لاک سسٹم بنایا گیا تھا اور مال کے دونوں اطراف کواس دوران سیل رکھا گیا تھا ۔میچ کے دوران پہلے سے زائد نفری سپیشل ڈیوٹی پر مامور رہی جبکہ شہر بھر میں سرچ آپریشن کر کے مشکوک افراد کی چیکنگ بھی کی گئی ۔

مزید :

علاقائی -