ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں دو شہری شدید زخمی ،چار ڈاکو پکڑے گئے

ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں دو شہری شدید زخمی ،چار ڈاکو پکڑے گئے

  

لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں دو شہری شدید زخمی ہو گئے جبکہ شہریوں نے چار ڈاکوؤں کو اپنی مدد آپ کے تحت پکڑ کے پولیس کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقہ ڈیفنس موڑ پر گزشتہ روز شہاب جنرل سٹور پر 6ڈاکوؤں نے آ کر عملہ کو یرغمال بنا لیا اور لوٹ مار شروع کردی ۔اس دوران دکان کے مالک حافظ ذوالفقار نے مزاحمت کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکرمالک دکان حافظ ذوالفقار ور اس کا ملازم شدید زخمی ہو گئے جبکہ چار ڈاکو موقع سے فرار گئے۔فائرنگ کی آواز سن کر دیگر تاجر بھی باہر نکل آئے اور انہوں نے دو ڈاکوؤں کو پکڑ لیا اور دھنائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ زخمی افراد کو ہسپتال میں امداد دی جا رہی ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔بعد ازاں علاقے میں بڑھتی ہوئی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف اہل علاقہ نے ڈیفنس موڑ کو بلاک کر کے مظاہرہ کیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مذاکرا ت کے بعد انصاف کی فراہمی کے وعدے پر مظاہرین پرُ امن طور پر منتشر ہو گئے۔ اسی طرح سے تھانہ پرانی انارکلی کے علاقہ میں شہریوں نے ڈکیتی کرنے آئے دو ڈاکوؤں عرفان اللہ اور جاوید کو پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزمان کے قبضے سے 2لاکھ روپے نقدی اور عورتوں کے ملبوسات برآمد ہوئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -