مانگا منڈی ،شہری کے گھر 6لاکھ روپے مالیت کی چوری، پولیس کا اظہار لاعلمی

مانگا منڈی ،شہری کے گھر 6لاکھ روپے مالیت کی چوری، پولیس کا اظہار لاعلمی

  

 مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) مانگا منڈی محلہ مشتاق آباد میں 6لاکھ روپے کی چوری کی واردات، پولیس کا اظہار لاعلمی ،تفصیلات کے مطابق محلہ مشتاق آباد کے رہائشی امانت علی سپاہی نے بتایا کہ ہم مکان کی چھت پر سوئے ہوئے تھے ۔رات کو نامعلوم چور ہمارے گھر میں داخل ہوکر سیف اور الماری کے تالے توڑ کر گھر سے چار لاکھ روپے نقدی، ایک لاکھ روپے مالیت کے سونے کے طلائی زیورات، موبائل فون اور قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے۔ امانت علی نے بتایا کہ مجموعی طور پر چوری شدہ نقدی اور طلائی زیورات کی کل مالیت 6لاکھ روپے ہے۔ پولیس نے رات گئے تک مقدمہ درج نہیں کیا بلکہ رابطہ کرنے پر چوری کی واردات سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ یاردہے کہ ایک ہفتہ میں ڈکیتی ،چوری،راہزنی کی تقریباً6وارداتیں ہو چکی ہیں پولیس کسی بھی واردات کا سراغ نہیں لگا سکی ہے تھانہ مانگا منڈی کے انچارج عطاء اللہ بڑھتی ہوئی وارداوتوں پر قابو پانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -