باپ نے مبینہ طور پر 8سالہ بیٹی کو گلادبا کر قتل کردیا

باپ نے مبینہ طور پر 8سالہ بیٹی کو گلادبا کر قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم سیل)ٹبی سٹی کے علاقہ میں باپ نے مبینہ طور پر 8سالہ بیٹی کو گلادبا کر قتل کردیا،پولیس نے نعش مردہ خانے جمع کرواکر کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹبی سٹی کی رہائشی صائمہ نے ون فائیو پر کال کی کہ اس کی بیٹی ارم کو اس کے والد ذوالفقار نے قتل کردیا ہے۔پولیس کے مطابق بچی کافی دنوں سے بیمار تھی،میاں بیوی میں کافی عرصہ سے لڑائی جھگڑے چل رہے ہیں ،حالات مشکوک ہیں تاہم ملزم ذوالفقار ابھی موقع سے فرار ہے،بچی کی نعش مردہ خانے میں جمع کروادی گئی ہے،پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -