بجٹ سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،اپوزیشن کا احتجاج

بجٹ سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،اپوزیشن کا احتجاج

  

 اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے عوام پر پٹرول بم گراتے ہوئے آج(یکم جون) سے پٹرول3.50 روپے، ہائی اوکٹین 3روپے50پیسے، ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت 3 روپے51 پیسے ،مٹی کا تیل3.50روپے فی لیٹرمہنگا کردیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اوگرا کی سمری پر مکمل طور پر عملدرآمد نہیں کیا گیا جب کہ وزیراعظم نے تمام بوجھ صارفین کو منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث حکومت پٹرولیم مصنوعات پر6ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت6.80،ڈیزل7.91 اور مٹی کا تیل6.53روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سمری ارسال کی تھی لیکن وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تمام بوجھ صارفین پر منتقل نہ کیا جائے،وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت نے پٹرول کی قیمت میں3.50روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پیٹرول کی قیمت 3 روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 77 روپے 79 پیسے اور ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت 3 روپے 51 پیسے اضافے کے بعد 87 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جب کہ ہائی آکٹین کی قیمت 3 روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 83 روپے 81 پیسے اور مٹی کا تیل 3 روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 64 روپے 94 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔نئی قیمتوں کا اطلاق را ت 12بجے کے بعد سے ہوگیا ہے۔

لاہور/اسلام آباد /کر اچی /پشاور (آئی این پی) سیاسی ومذہبی جماعتوں نے پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو حکومت کاعوام کیلئے رمضان المبارک کا مہنگائی ’’تحفہ ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکو مت غر یبوں کا خون نچوڑنے کی پا لیسی پر گامزن ہے ‘حکمران کا پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر نا منی بجٹ ہے ‘حکمران غریب عوام پر رحم کریں اور آئے روز غر یبوں پر مہنگائی کے بم بر سانے کی بجائے انکو ریلیف دیا جائے ‘عوام کی بات کر نیوالی مسلم لیگ (ن)کی حکو مت عوام سے ناجانے کسی جرم کا انتقام لے رہی ہے ۔تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان ‘صوبائی آرگنائزر چودھری محمدسرور ‘اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہی بدتر ین مہنگائی کا سامنا کرنیوالی عوام کیلئے پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کا ظالمانہ اقدام ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ہم اسکے خلاف اسمبلی میں شدید احتجاج کر یں گے اور حکومت کو مجبور کیا جا ئیگا وہ اضافے کو فوری طور پر واپس لیں ۔ (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی نے بھی پٹر ولیم مصنوعات میں اضافے کے حکو متی اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اضافے کو فوری واپس لیا جائے اور قوم پر ظالمانہ اقدام کا سلسل ختم کیا جائے ۔ پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف خان کھوسہ اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے رمضان المبارک سے قبل ہی عوام کیلئے مہنگائی کا طوفان آئیگا اور سمجھ نہیں آتی کہ حکمران آئے روز مہنگائی کر کے قوم سے کس جرم کا انتقام لے رہے ہیں ؟پیپلزپارٹی پارلیمنٹ میں اس اضافے کے خلاف شدید احتجاج کر یگی ۔ جے یوآئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الر حمن اور تر جمان مولانا امجد خان نے پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو حکومت کا ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکو مت فوری طور پر اس اضافے کو واپس لے ورنہ ہم اسکے خلاف عوامی سطح اور پار لیمنٹ میں شدید احتجاج کریں گے ۔ سنی تحر یک کے سر براہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کا نعرہ لگانیوالے حکمرانوں نے پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رمضان سے قبل اضافے کر کے اصل میں غر یبوں کو مہنگائی کا تحفہ دیا ہے جو انتہا ئی ظلم ہے وزیر اعظم نوازشر یف کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اس اضافے کوواپس لیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد اور مسلم لیگی لیڈر میاں محمد آصف نے کہا ہے کہ حکو مت کا پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان غر یبوں کیلئے کسی ڈرؤن حملے سے کم نہیں ہے مگر حکمران بے حس ہوچکے ہیں انکو عوام سے کوئی لینا دینا نہیں یہ صرف اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں ۔ جماعت اسلامی کے امیر سر اج الحق اور سیکرٹر ی جنر ل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ رمضان المبار ک سے قبل عوام کیلئے مہنگائی میں کمی کی بجائے حکمرانوں نے اضافہ کر دیا ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے حکو متی کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اضافے کو واپس لے۔

مزید :

صفحہ اول -