مانگا منڈی،22 لاکھ کی ڈکیتی ، 15 پرکال چلنے کے باوجودپولیس نہ پہنچی

مانگا منڈی،22 لاکھ کی ڈکیتی ، 15 پرکال چلنے کے باوجودپولیس نہ پہنچی

  

 مانگا منڈی (ملک ممتاز حسین سے)آٹھ ڈاکوایک شخص کے گھر داخل ہوکر مجموعی طور پر 22لاکھ روپے کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار، واقع رات اڑھائی بجے کے قریب ہوا، 15پر کال چلنے کے باجودتھانہ مانگا منڈی کی پولیس صبح سویرے جائے وقوعہ پرپہنچی ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں قلعہ شیر سنگھ کے رہائشی محمد صدیق جٹ کے گھر 8 ڈاکو گھس آئے اورکر گھر والوں کو یرغمال بنا کر تشدد کرکے زبردستی چایباں گرفت میں کیں او 18لاکھ روپے مالیت کے 30تولہ طلائی زیورات اور 4لاکھ روپے نقدی کے علاوہ ہزاروں روپے مالیت کے قیمتی کپڑے،ایک 30بور پستول ،ایک رائفل اور درجنوں گولیاں لوٹ کر اور تمام اہل خانہ کوکمرے میں بند کر کے فرار ہو گئے ۔معززین علاقہ نے تھانہ مانگا منڈی پولیس سے اس تاخیر کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چوری ،ڈکیتی کی وارداتیں پولیس کی پشت پناہی سے ہو رہی ہیں ۔ محمد عارف جٹ نے بتایا کہ کہ پولیس پر اعتماد نہ ہونے کے باعث ڈاکوؤں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے اورلوٹے جانے والے محمد صدیق نے اپنی مدد آپ کے تحت سراغ رساں کتوں کی مدد حاصل کرلی ہے مگراس نے بھی سارا دن برباد کر دیا۔شہریوں نے ڈکیتی ،چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تھانہ مانگا منڈی کے انچارج کے خلاف احتجاج کیا۔شہریوں نے سی سی پی او لاہور سے مطالبہ ہے کہ نا اہل پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید :

علاقائی -