خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن ،تحریک انصاف پہلے ،آزاد امیدوار دوسرے اور جمعیت علماء اسلام (ف)تیسرے نمبر پر رہی

خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن ،تحریک انصاف پہلے ،آزاد امیدوار دوسرے اور ...

  

پشاور(آن لائن)خیبرپختونخواکے بلدیاتی انتخابات تحریک انصاف ضلع کونسل کی 273اورتحصیل کی 232نشستوں کیساتھ کل 505نشستوں کیساتھ سرفہرست311آزادامیدواروں نے میدان مارلیاجے یوآئی230اے این پی 175مسلم لیگ ن 147جماعت اسلامی 159پیپلزپارٹی78قومی وطن پارٹی 26نشستیں لے گئی۔خیبرپختونخوامیں ہفتہ کے روزہونے والے بلدیاتی انتخابات کے غیرحتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ضلع کونسل کی 273اورتحصیل کونسل کی 232نشستیں لیکرکل 505نشستوں کے ساتھ پہلے نمبرپرہے ،ضلع کی 164اورتحصیل کی 147نشستوں سمیت311آزادامیدواروں نے کامیابی حاصل کی ۔جمعیت علماء اسلام(ف) ضلع کی 116اورتحصیل کی 114نشستیں حاصل کرکے 230نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر،عوامی نیشل پارٹی ضلع کی 103تحصیل کی 72نشستیں لینے کے بعد175نشستوں کے ساتھ تیسرے ،جماعت اسلامی 73ضلع اور86تحصیل کی نشستوں سمیت 159نشستوں کے ساتھ چوتھے ،مسلم لیگ ن 96ضلع اور55تحصیل کی نشستوں کے ساتھ کل 145نشستیں لیکرپانچویں نمبرپررہی ،پاکستان پیپلزپارٹی 42ضلع اور36تحصیل کی نشستوں کے ساتھ 78نشستیں حاصل کرسکی،قومی وطن پارٹی نے ضلع اورتحصیل کی 13،13نشستوں کے ساتھ 26نشستیں حاصل کیں ،عوامی جمہوری اتحاد،پختونخواہ میپ نے 2،2جمعیت علماء اسلام (س)اورعوامی ورکرزپارٹی نے ایک ایک ضلعی جبکہ رائے حق پارٹی نے تحصیل کی ایک نشست حاصل کی ۔پشاور، نوشہرہ ، چارسدہ اورکوہاٹ میں پاکستان تحریک انصاف، مانسہرہ اور شانگلہ میں مسلم لیگ ن ، مردان میں اے این پی ، اپردیر میں جماعت اسلامی اور بنوں میں جے یوآئی ف کو برتری حاصل ہے۔واضح رہے خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات کے حتمی اور سرکاری نتائج کا اعلان 7 جون کو کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -