ٹانک ،کامیاب آزاد امیدوار کے جلوس پر دستی بم سے حملہ اور فائرنگ، 7 جاں بحق

ٹانک ،کامیاب آزاد امیدوار کے جلوس پر دستی بم سے حملہ اور فائرنگ، 7 جاں بحق

  

ٹانک( خصوصی رپورٹ)صوبہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدوار ولی خان کی فتح پر ان کے حامی جشن منا رہے تھے ،اسی دوران ان کے مخالفین نے جلوس پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیل کے مطابق ٹانک کے آزاد امیدوار ولی خان کے کامیاب ہونے پر ان کے حامی ان کی رہائشگاہ کے باہر فتح کا جشن منا رہے تھے کہ مخالفین حملہ آور ہوئے ،مسلح افراد نے آتے ہی دستی بم پھینکا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی،فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا جس کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔اس دوران کئی افراد زخمی پڑے تھے جنہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا ۔واقعے میں سات افراد جاں بحق ہو گئے۔

مزید :

صفحہ اول -