کامونکی ،مسلم لیگ (ن) کا ایم پی اے رانا شمشاد بیٹے اور دوست سمیت قتل ،بھتیجا شدید زخمی

کامونکی ،مسلم لیگ (ن) کا ایم پی اے رانا شمشاد بیٹے اور دوست سمیت قتل ،بھتیجا ...

  

 گو جرانوالہ (بیو ر ورپورٹ) گو جرانوالہ کی تحصیل کامو نکی کے علا قہ راجہ بل میں آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانا شمشاد احمد خا ں( سا بق صو با ئی وزیر) اور اس کے جوا ں سا ل بیٹے اور دوست کو قتل کردیا جبکہ مقتول کا بھتیجا اور گارڈزخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا جہا ں ان کی حالت بھی تشویشنا ک بتا ئی جا تی ہے ۔را نا شمشا د احمد خا ں کے قتل کی خبر گو جرانوا لہ سمیت پو رے علا قہ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، پو لیس نے قاتلوں کی گرفتا ری کے لیے مختلف چھاپہ مار پارٹیا ں روانہ کردیں ۔ابتدائی اطلا ع کے مطا بق را نا شمشا د احمد خا ں اپنے بیٹے محمد احمد بھتیجے را نا محمد علی ،دوست ریاض شاکر اور گارڈ کے ہمراہ اپنے فارم ہا ؤ س سے گھر وا پس آرہے تھے کہ گھر کے قریب گھات لگائے نامعلوم مو ٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی کر دی جس سے را نا شمشا د احمد اور ان کا بیٹا موقع پر جا ں بحق جبکہ دوست ریاض شاکر ہسپتال میں دم توڑ گیا،مقتول کے زخمی بھتیجے رانا محمد علی اور گارڈ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔فا ئرنگ سے علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس واقعہ کی اطلاع پر جائے وقوعہ پہنچ گئی اور نعشوں کو اپنے قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی۔

مزید :

صفحہ اول -