وزیراعظم کی غمزدہ خاندان سے تعزیت ،واقعہ کی تحقیقات کاحکم

وزیراعظم کی غمزدہ خاندان سے تعزیت ،واقعہ کی تحقیقات کاحکم

  

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمدنوازشریف نے ایم پی اے راناشمشادان کے بیٹے اورساتھی کے قتل کی شدیدمذمت کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے تعزیت اورواقعہ کی تحقیقات کاحکم دیدیا۔اتوارکی شب کامونکی میں فائرنگ سے پنجاب اسمبلی کے رکن راناشمشاداپنے بیٹے اورساتھی سمیت جاں بحق ہوئے تھے ۔وزیراعظم نے ان کے قتل کے واقع پرافسوس اورواقع کی شدیدمذمت کی اورغمزدہ خاندان سے تعزیت کااظہارکیا،وزیراعظم نے مرحومین کی مغفرت کیلئے دعاکی اورکہاکہ واقعے کی جامع تحقیقات کرکے مجرموں کوانصاف کے کٹہرے میں لایاجائے

مزید :

صفحہ اول -