وزیراعلیٰ کا رانا شمشاد‘انکے بیٹے اوردوست کے قتل واقعہ کا سخت نوٹس

وزیراعلیٰ کا رانا شمشاد‘انکے بیٹے اوردوست کے قتل واقعہ کا سخت نوٹس

  

لاہور(پ ر )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کامونکی میں مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے رانا شمشاد ‘ان کے بیٹے اور دوست کے قتل کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ فائرنگ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتارکر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔وزیراعلیٰ نے فائرنگ سے رانا شمشاد‘ ان کے بیٹے اور دوست کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہر ے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا اورسوگوار خاندان سے ہمدردی اوراظہار تعزیت کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ رانا شمشاد اوران کے بیٹے کے قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ۔پولیس ملوث ملزمان کو فی الفور قانون کے کٹہرے میں لائے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ایم پی اے رانا شمشاد کے بڑے بھائی رانا اشفاق کو ٹیلیفون کیا اور قتل کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے رانا شمشاد کے قتل کے ملزم کسی بھی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -