قذافی سٹیڈیم سی آئی اے نے ٹریفک وارڈن سمیت 4 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا

قذافی سٹیڈیم سی آئی اے نے ٹریفک وارڈن سمیت 4 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا

  

لاہور(کرائم سیل) سی آئی اے پولیس نے قذافی سٹیڈیم سے ٹریفک وارڈن سمیت 4مشکوک افراد کو حراست میں لے کر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حوالے کر دیا ،چاروں افراد کا تعلق مہمند ایجنسی سے بتایا جا تا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس ماڈل ٹاؤن نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے قذافی سٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 3مشکوک افراد کو حراست میں لے کر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حوالے کر دیاجنہوں نے حراست میں لئے گئے افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔سی آئی اے پولیس کے مطابق تینوں افراد بغیر ٹکٹ اور شناختی دستاویزات کے سٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔ان سے مشکوک ہونے پر روک کر شناختی دستاویزات طلب کی گئیں اور مہیا نہ کرنے پر ان کو حراست میں لے کر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے سپرد کر دیا گیا جہا ں ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب ایک ٹریفک وارڈن جس کا نام ابراہیم بتایا جاتا ہے کو بھی حراست میں لے لیا گیا جو ایک کار میں سٹیڈیم کی جانب جا رہا تھا جبکہ اس کی ڈیوٹی جنرل پارکنگ پر تھی ۔ٹریفک وارڈن کا تعلق بھی مہمند ایجنسی سے بتایا جاتا ہے۔

مزید :

علاقائی -