ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرا ئم سیل) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں اور چو روں نے شہریوں کولاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات دیگر قیمتی اشیاسے محروم کردیا- ذرائع کے مطابق لیاقت آبادکے رہا ئشی امداد اللہ کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر تین ڈاکو گھر سے چار لاکھ 90ہزار ،اسلام پو رہ میں ریاض باجوہ کے گھر سے سا ڑھے چار لاکھ مالیت کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی سا مان لوٹ کرلے گئے۔ ڈاکوؤں نے شیرا کوٹ میں وقار سے اڑھا ئی لاکھ کی نقدی اور مو بائل، گلبرگ میں شازیہ سے دو لاکھ دس ہزار، شادمان میں عمران سے 27ہزار، کا ہنہ میں ستار سے د س ہزار، وحد ت کالونی میں جہانگیرسے 70 ہزار، مغلپو رہ میں ظہیر سے مو ٹر سا ئیکل اور مو بائل، سا ندہ میں ارشدسے60ہزار ۔اقبال ٹاؤن میں طاہر سے دو لاکھ تیس ہزار کی نقدی اور زیورات، نشتر کا لونی میں عبدالحمید سے 35ہزارکی نقدی اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا ۔علاوہ ازیں اسلام پورہ سے جاوید اور آفتاب احمد، وحدت کالونی سے شرافت ، جوہر ٹاؤن سے احمد ، ڈیفنس Aسیظہیر ، گلبرگ سے غلام علی کی گا ڑیاں جبکہ اسلام پو رہ سے وقاص، نیو انارکلی سے نعمان ،شا ہدرہ سے نعیم ،ریس کورس سے پرویز، سمن آباد سے اظہر اور عبدالستار، سا ندہ سے عرفان ،گلشن اقبال سے علی حیدر ،ملت پا رک سے فرخ ،گلشن را وی سے صاحب خان، نواں کوٹ سے عمر ،گرین ٹاؤن سے عاطف، سبزہ زار سے حسن، ڈیفنس اے سے احسن ،فیصل ٹاؤن سے ماجد ،گا رڈن ٹاؤن سے علی رضا ،نشتر کا لونی سے یا سین، کا ہنہ سے امجد اور گلبرگ سے اکبر کی مو ٹر سا ئیکلیں چو ری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -